30 May 2024
(لاہور نیوز) حکومت نے عوام پر بجلی گرانے کی تیاری کر لی، بجلی ایک ماہ کیلئے فی یونٹ 3 روپے 48 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر نیپرا آج سماعت کرے گا۔
سی پی پی اے نے قیمتوں میں اضافہ ماہ اپریل کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں مانگا ہے، من و عن منظوری سے صارفین پر تقریباً 34 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپریل میں فرنس آئل اور ڈیزل سے بجلی پیدا نہیں کی گئی، ایک ماہ میں ہائیڈل سے بجلی کی پیداوار 22.96 فیصد رہی اور اپریل میں مقامی کوئلے سے 10.19 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
مقامی گیس سے 11.28 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے24.97 فیصد بجلی پیدا کی گئی، اپریل میں جوہری ایندھن سے 23.64 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔