اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

شدید گرمی سے بجلی کا شارٹ فال بڑھنے لگا، لوڈشیڈنگ کا جن بھی بے قابو

30 May 2024
30 May 2024

(لاہور نیوز) ملک بھر میں شدید گرمی کے باعث بجلی کا شارٹ فال بھی بڑھنے لگا جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کا جن بھی بے قابو ہو گیا ہے۔

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 9 میگا واٹ تک پہنچ گیا اور ملک بھر میں 8 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 26 ہزار میگا واٹ ہے جبکہ بجلی کی پیداوار 19 ہزار 991 میگاواٹ ہے، پن بجلی ذرائع سے 7 ہزار 116 میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔

سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 613 میگا واٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار 717 میگا واٹ ہے۔

اسی طرح ونڈ پاور پلانٹس سے ایک ہزار 23 میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے اور سولر پاور پلانٹس سے 163، بگاس سے 137 اور نیوکلیئر پاور پلانٹس سے 3 ہزار 222 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے