30 May 2024
(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے کہا ہے کہ ماں بننے کے بعد مجھے اپنی والدہ کا زیادہ احساس ہونے لگا ہے۔
حال ہی میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ زارا نور عباس نے یوٹیوب چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں بچے کی پیدائش کے بعد اپنی شخصیت میں آنے والی تبدیلیوں پر کھل کر بات کی۔
اداکارہ نے کہا کہ والدہ بننے کے ان کی شخصیت میں بہت ساری مثبت تبدیلیاں آئیں، جیسا کہ انہیں والدہ سمیت دیگر تمام ماؤں کا احساس زیادہ ہونے لگا ہے۔
ان کے مطابق اگرچہ وہ پہلے بھی والدہ کا احساس کرتی تھیں لیکن خود ماں بننے کے بعد انہیں والدہ کی تکلیف، محبت اور اپنے پن کا زیادہ احساس ہوا ہے۔
زارا نور عباس نے مزید بتایا کہ بچے کی پیدائش کے بعد وہ زیادہ سمجھدار ہوگئی ہیں، اب وہ غصہ نہیں کرتیں اور وقت کی پابندی کا خیال رکھنے لگی ہیں۔