30 May 2024
(لاہور نیوز) سنجیدہ اداکاری سے ناظرین کو رلا دینے والے معروف اداکار سبحانی با یونس کو مداحوں سے بچھڑے 18 سال گزر گئے۔
پاکستان کے نامور اداکار سبحانی با یونس 1931 میں پیدا ہوئے، اداکاری کی ابتداء سٹیج ڈراموں سے کی۔ بعد ازاں ریڈیو کے ساتھ ساتھ ٹی وی سے بھی منسلک رہے، منفرد لب و لہجے کی وجہ سے ریڈیو کےصدا کاروں میں منفرد حیثیت حاصل کی۔
سبحانی با یونس نے تعلیم بالغاں، محمد بن قاسم، قصہ چار درویش، مرزا غالب بندر روڈ پر، خدا کی بستی، تنہائیاں اور سسی پنوں جیسے معروف ڈراموں میں کام کیا، جبکہ تعلیم بالغاں میں قصائی کے کردار سے انہیں خوب پذیرائی حاصل ہوئی۔
اداکار نے آخری ڈرامہ باادب با ملاحظہ کیا جس کے بعد علالت کی وجہ سے اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کر لی، سبحانی با یونس 30 مئی 2006ء کو 75 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے۔