اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

کراچی: ہچی سن پورٹس پر سب سے بڑے بحری جہاز لنگر انداز ہونے پر تاریخ رقم

29 May 2024
29 May 2024

(لاہورنیوز) شہر قائد میں ہچی سن پورٹس پر ملکی تاریخ کے سب سے بڑے کنٹینر بردار بحری جہاز لنگر انداز ہونے پر نیا باب رقم ہو گیا۔

ہچی سن پورٹس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سنگ میل ٹرمینل کی جدید صلاحیتوں اور خطے میں سٹریٹیجک اہمیت کو اجاگر کرتا ہے،کنٹینر بردار بحری جہاز (CV MSC ANNA ) دنیا کے سب سے بڑے بحری جہازوں میں سے ایک ہے جس کی لمبائی 400 میٹر ہے۔،اتنے بڑے بحری جہاز کی موثر طریقے سے ہینڈلنگ ہچی سن پورٹس کے بہترین آپریشنز کی ایک مثال ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ملک کے واحد گہرے پانی کے کنٹینر ٹرمینل کی حیثیت سے ہچی سن پورٹس پاکستان جدید ٹیکنالوجی اور انفرااسٹرکچر سے لیس ہے جو بہت بڑے کنٹینر بردار بحری جہازوں کی بے مثال مینجمنٹ کو یقینی بناتے ہیں۔

ہیڈ آف بزنس یونٹ ہچی سن پورٹس پاکستان سی ایس کم نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے کنٹینر بردار بحری جہاز کی ہینڈلنگ ہچی سن پورٹس پاکستان کے لیے باعث فخر ہے اور پاکستان کی میری ٹائم انڈسٹری کی ترقی کے لیے ہمارے عزم کی ترجمانی کرتی ہے۔

سی ایس کم نے کہا کہ ہم باقاعدگی سے بڑے بحری جہاز ہینڈل کررہے ہیں، اس سے قبل 14ہزار ٹی ای یوز کے حامل 366میٹر طویل بحری جہاز کی ہینڈلنگ کی گئی تھی، اور اب اس جہاز کو ہینڈل کیا گیا جس کی گنجائش 19ہزار 368 ٹی ای یوز ہے، اور لمبائی 400 میٹر ہے، مستقبل میں بھی ہم بڑے بحری جہازوں کی موثر طریقے سے ہینڈلنگ کی اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا گیا کہ ان بڑے بحری جہازوں کی آمد سے شپنگ کی لاگت کو کم کرنے میں مدد ملے گی، اس طرح کے بڑے بحری جہازوں کی ہینڈلنگ سے پورٹ کی سرگرمیوں اور تجارت میں اضافے سے حکومتی ریونیو میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے