اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ریلوے کے پراپرٹی اینڈ لینڈ ڈیپارٹمنٹ میں ساڑھے 12 ارب روپے کی بے ضابطگیاں

29 May 2024
29 May 2024

(لاہور نیوز) پاکستان ریلوے کے پراپرٹی اینڈ لینڈ ڈیپارٹمنٹ میں 12 ارب 49 کروڑ 89 لاکھ روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

پاکستان ریلوے کے پراپرٹی اینڈ لینڈ ڈیپارٹمنٹ کی 4 سال کی خصوصی آڈٹ رپورٹ جاری کر دی گئی، ڈیپارٹمنٹ میں خامیوں کی نشاندہی کیلئے خصوصی آڈٹ کیا گیا۔خصوصی آڈٹ رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلوے کے پاس ملک بھر میں 13 لاکھ 50 ہزار 312 کنال اراضی ہے، 3 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 2 ہزار 617 ایکڑ اراضی پر تجاوزات ہیں، ملتان میں 1937، راولپنڈی 87.13 جبکہ کوئٹہ میں 593 ایکڑ اراضی پر تجاوزات ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں 2 ارب 17 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اراضی پر غیر قانونی پٹرول پمپس قائم ہیں، عدالتی حکم کے باوجود کراچی میں گیلانی ریلوے سٹیشن کی 4.40 ارب روپے کی 63 ایکڑ اراضی واگزار نہیں کرائی گئی جس کے باعث سرکلر ریلوے کا منصوبہ آپریشنل نہیں ہو سکا، سکھر میں 602 ریلوے کوارٹر بھی واگزار نہیں کرائے گئے۔

اس کے علاوہ مختلف شہروں میں سرکاری محکموں سے تاحال 22 کروڑ 12 لاکھ روپے کے واجبات وصول نہیں کئے جا سکے، کراچی میں نجی فٹنس کمپنی سے لیز معاہدہ ختم ہونے کے بعد دوبارہ نیلامی نہ ہونے سے ریلوے کو ایک ارب 16 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ریلوے پراپرٹی کے نظم و نسق کیلئے تعینات عملہ مطلوبہ صلاحیتیں نہیں رکھتا اور ریلوے پراپرٹی مینجمنٹ کیلئے بیشتر مقامات پر انجینئرز تعینات ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے