(لاہورنیوز ) کھاد کے کارخانوں کے لیےگیس پر سبسڈی ختم کرنےکا ٹاسک پیٹرولیم ڈویژن کو سونپ دیا گیا۔
وزارت صنعت و پیداوار ذرائع کا کہنا ہے کہ کھادکارخانوں کے لیےگیس پر سبسڈی ختم کرنےکےمعاملے میں پیش رفت ہوئی ہے ،گیس پرسبسڈی ختم کرنےسےمتعلق احکامات جاری کردیئے گئے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کےفیصلےپرعمل درآمد کی نگرانی کا ٹاسک پیٹرولیم ڈویژن کو سونپ دیا گیا، وفاقی کابینہ نےکھادکارخانوں کو مکمل قیمت پرگیس کی فراہمی کی ہدایت کی ہے، جہاں ضرورت ہو کسانوں کو براہ راست سبسڈی دی جائے،وفاقی کابینہ کی ہدایت جب تک جاری نہ ہو، نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جائے گا،سبسڈی والی گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔
دوسری جانب حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کھاد کے کارخانوں کو اس وقت 217 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سبسڈی مل رہی ہے، کھاد کےکارخانوں کو1597 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت پرگیس فراہمی کی جارہی ہے، فیصلے پرعملدرآمد سےفرٹیلائزر پلانٹس کےلیے گیس کی قیمت 1814روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوجائےگی۔
واضح رہے ذرائع وزارت صنعت و پیداوار کھاد کے کارخانوں کیلئے سبسڈی ختم کرنے کی مخالفت کر رہی ہے۔