اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 270.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.47 قیمت فروخت : 38.53
  • یورو قیمت خرید: 297.88 قیمت فروخت : 298.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.44 قیمت فروخت : 184.70
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.69 قیمت فروخت : 203.05
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.12 قیمت فروخت : 74.25
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.23 قیمت فروخت : 76.37
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242500 دس گرام : 207900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222290 دس گرام : 190574
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3037 دس گرام : 2607
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

یوسی پی میں دوسری انٹرنیشنل میڈیا کانفرنس کا انعقاد،ڈیجیٹل جرنلزم پر گفتگو

29 May 2024
29 May 2024

( لاہور نیوز) یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں دوسری انٹرنیشنل میڈیا کانفرنس کا آغاز ہو گیا۔

یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں دوسری انٹرنیشنل میڈیا کانفرنس کے ابتدائی سیشن میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا، سیمینار کا انعقاد یو سی پی آڈیٹوریم میں "میڈیا ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل پریکٹسز ان ڈیجیٹل ایج" کے عنوان سے کیا گیا۔

 سیمینار کی صدارت پرو ریکٹر یو سی پی ڈاکٹر پروفیسر ہادیہ اعوان نے کی جس میں ڈین سکول آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز فواد بیگ، سینئر صحافی و تجزیہ نگار سہیل وڑائچ، ڈین سکول آف میڈیا اینڈ کمیونی کیشن سٹڈیز بی این یو بشریٰ حمید الرحمن، اینکر پرسن اجمل جامی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر اجوکا تھیٹر شاہد ندیم نے شرکت کی۔

ابتدائی سیشن میں برطانیہ کی کارڈف یونیورسٹی کے پروفیسر سٹوارٹ ایلن اور امریکی مشی گن یونیورسٹی کے پروفیسر سکاٹ کیمپ بیل بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

پروریکٹر یو سی پی پروفیسر ڈاکٹر ہادیہ اعوان کا کہنا تھا پہلے یونیورسٹیز میں صرف اکیڈمک سرگرمیوں پر زور دیا جاتا تھا لیکن اب وقت کے ساتھ پریکٹیشنرز کو شامل کرکے پریکٹیکل پر بھی ساتھ شامل کیا جا رہا ہے کیونکہ اکیڈمک اور پریکٹیکل کو الگ الگ نہیں کیا جا سکتا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈین سکول آف میڈیا اینڈ کمیونی کیشن سٹڈیز بی این یو بشریٰ حمید الرحمن نے وقت کے ساتھ میڈیا کے بدلتے رجحانات کے ساتھ ساتھ پڑھانے کے طریقہ کار پر زور دیا۔

سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے بہتر کانٹینٹ بنانے کی اہمیت پر زور دیا، برطانیہ کی کارڈف یونیورسٹی کے پروفیسر سٹوارٹ ایلن نے وقت کے ساتھ ساتھ آرٹیفشل انٹیلی جنس کے ذریعے فوٹو جرنلزم کے بدلتے طریقے کار پر روشنی ڈالی جبکہ اجمل جامی اور شاہد ندیم نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ڈین سکول آف میڈیا اینڈ کمیونی کیشن سٹڈیز فواد بیگ کا کہنا تھا کہ آج کے سیمینار کا مقصد ڈیجیٹل ایج کے میڈیا کا تفصیلی جائزہ لینا اور اس پر عبور حاصل کرنے کی کوشش کرنا ہے، وقت کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل میڈیا کی اہمیت اور اس کا استعمال بڑھتا چلا جا رہا ہے، اگر پاکستان دوسری دنیا کا مقابلہ کرنا چاہتا ہے تو اسے بھی ڈیجیٹل ایج پر عبور حاصل کرنا ہوگا۔

 سیمینار کے بعد مختلف سیشنز ہوئے جن میں طلباء و طلبات کی جانب سے ریسرچ پیپرز پریزنٹ کئے گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے