اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پاکستانیوں کے دل کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں:ملک احمد خان

29 May 2024
29 May 2024

(لاہور نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے دل کشمیری بہن بھائیوں کےساتھ دھڑکتے ہیں۔

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے وفد کے ہمراہ اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی،  ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

کشمیری وفد میں  آزاد کشمیر سے سینئر وزیر کرنل وقار نور، وزیر تعمیرات عامہ چودھری اظہر صادق،سیکرٹری اسمبلی چودھری بشارت حسین سمیت دیگر افسران شامل تھے ، سپیکر ملک محمد احمد خان نے کشمیریوں کی ترقی کے لیے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سپیکر ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم شہباز شریف کے بروقت اقدامات سے کشمیر میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی، وزیراعظم نے کشمیری بھائیوں کے مسائل کے حل کے لیے مالی وسائل فراہم کئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے  آزاد کشمیر میں بہن بھائی مشکل میں ہوں اور ہم چین سے بیٹھیں، پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ مظفرآباد اور لاہور کا تعلق بہت پرانا ہے، پاکستانی عوام بالخصوص لاہوریوں نے ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا۔

راجہ فاروق حیدر کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی انتھک محنت سے پنجاب میں فرق نظر آرہا ہے ،آزاد کشمیر اسمبلی کی تعمیر پنجاب اسمبلی کی جدید نئی بلڈنگ اور ایوان کی طرز پر کرنا چاہتے ہیں۔

ملک محمد احمد خان نے وفد کو آزاد کشمیر اسمبلی کی تعمیر میں پنجاب اسمبلی کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور وفد کو پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ اور ایوان کا دورہ بھی کروایا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے