(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل نوشین شاہ نے سرجری کروانے کے بعد مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کردی۔
حال ہی میں اداکارہ نوشین شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے مداحوں کو اپنی صحت کے حوالے سے آگاہ کیا۔
نوشین شاہ نے اپنی انسٹا گرام سٹوری میں لکھا کہ میری 27 مئی کو میجر سرجری ہوئی ہے، یہ سرجری پہلے سے طے شدہ تھی اور خدا کے شکر سے وہ اچھے طریقے سے ہو گئی، مداحوں سے درخواست ہے کہ میری صحت یابی کے لیے دعائیں کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں آپریشن کروانے کے بعد یہ پیغام خود لکھ رہی ہوں کیوں کہ میں چاہتی ہوں تمام مداح دل سے میری صحت یابی کے لیے دعائیں کریں۔
اداکارہ نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے انہیں خوش رہنے، اپنا مکمل خیال رکھنے اور آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
تاہم نوشین نے یہ نہیں بتایا کہ انہیں کیا مسئلہ درپیش تھا اور ان کی کس طرح کی سرجری ہوئی ہے اور انہوں نے کس ہسپتال اور شہر میں آپریشن کروایا۔
اداکارہ کی جانب سے اپنی سرجری کا بتانے پر ان کے مداح پریشان دکھائی دیئے اور انہوں نے نوشین کی مکمل اور جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔