(ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ میری خواہش تھی بیٹا شوبز انڈسٹری میں نہ آئے۔
حال ہی میں ادا کار نعمان اعجاز ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنے کام اور دیگر معاملات پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے نعمان اعجاز کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی نہیں چاہا تھا کہ میرا بیٹا اس فیلڈ میں آئے، اس فیلڈ میں کینہ پرور لوگوں کی بہتات ہے، اس لیے اس میں کام کرنا اور قدم جمانا کوئی مذاق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب میرے بیٹے نے مجھ سے کہا کہ وہ ڈراموں میں کام کرناچاہتا ہے تو میں بہت رویا تھا اور جائے نماز پر بیٹھ کر روتے ہوئے اللہ سے کہا کہ ایسا کیوں ہوگیا، میں نے تو کبھی ایسا نہیں چاہا تاہم یہ اس کی قسمت میں لکھا تھا۔
نعمان اعجاز نے بتایا کہ میری یہ خواہش تھی میرا بیٹا اس فیلڈ میں نہ آئے کیونکہ آج کل محنت کو نظر انداز کیا جاتا ہے اور شارٹ کٹس تلاش کیے جاتے ہیں جو نوجوان نسل کے لیے اچھا طریقہ نہیں ہے۔