اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فلسطینیوں کی نسل کشی پر خاموشی، صحیفہ جبار خٹک نے بالی ووڈ فنکاروں کو منافق قرار دیدیا

29 May 2024
29 May 2024

(ویب ڈیسک) اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر بالی ووڈ فنکاروں کی خاموشی پر صحیفہ جبار خٹک نے سخت تنقید کی ہے۔

انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں اداکارہ نے لکھا کہ مغرب میں لوگ ہالی ووڈ فنکاروں کا اسرائیلی حمایت پر بائیکاٹ کر رہے ہیں جبکہ ہمارے ہاں بالی ووڈ فنکاروں کے خلاف کوئی مہم نہیں چل رہی۔

انہوں نے لکھا کہ ہم پڑوسی ملک میں کام کرنا چاہتے ہیں اور اپنے انٹرویوز میں ان کی تعریفیں کرتے ہیں لیکن بالی ووڈ فنکار غزہ ایشو پر بالکل خاموش ہیں۔ 

fdsfdasf

صحیفہ جبار خٹک نے ساتھی فنکاروں سے مطالبہ کیا کہ وہ بالی ووڈ فنکاروں کی تعریف کرنا چھوڑ دیں اور نہ ہی انہیں جنم دن کی مبارک بادیں دے کر سر پر چڑھائیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی پر پورا انڈیا خاموش ہے جبکہ ہمارے فنکاروں پر وہاں حکومت کی جانب سے کام کرنے پر پابندی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے