29 May 2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے دوسری شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔
ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا ان کا جلد شادی کرنے کا پروگرام نہیں ہے اور وہ سمجھتی ہیں کہ شادی صحیح بندے سے ہونی چاہئے چاہے تاخیر ہوجائے۔
سونیا حسین کا کہنا تھا کہ آج کل لوگوں میں بنیادی اخلاقیات ختم ہوتی جا رہی ہیں اور وہ اس شے کو بہت اہمیت دیتی ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ جس خاندان سے تعلق رکھتی ہیں انہیں اخلاقیات کے علاوہ دوسری چیزیں متاثر نہیں کرتی ہیں اور لوگوں میں یہ ختم ہوتی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جس دن انہیں ایسا شخص مل گیا جو انہیں صحیح لگا تو وہ پھر دوسری شادی کرلیں گی۔