اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ہمارے معاشرے میں شادی کو خواتین کی زندگی کا آخری انجام قرار دیا جاتا ہے: سجل علی

29 May 2024
29 May 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی معروف اداکارہ سجل علی کا کہنا ہے کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کی زندگی کا آخری انجام شادی کو قرار دیا جاتا ہے جبکہ شادی ایک خوبصورت رشتہ ہے اگر سپورٹ کرنے والا پارٹنر مل جائے تو شادی ضرور کرنی چاہیے۔

حال ہی میں اداکارہ نے ایک انٹرویو میں گفتگو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں بچپن سے خواتین کو یہی سکھایا جاتا ہے کہ زندگی میں کچھ بھی کر لو آخر انجام شادی ہی ہے، چاہے ماسٹرز کر لو یا کیریئر میں کچھ حاصل کر لو آخر میں شادی ہی کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اکثر خواتین کے سامنے جب بھی شادی کا ذکر کیا جاتا ہے تو وہ جھجکتی ہیں کہ نہیں ابھی شادی نہیں، ابھی فلاں کام کرنا ہے، فلاں کام ہو جائے تو شادی کر لیں گے۔

اداکارہ کے مطابق اگر آپ کو صحیح جیون ساتھی مل جائے تو شادی زندگی کا ایک خوبصورت حصہ ہے اور اگر زندگی کے کسی بھی حصے میں یہ محسوس ہو کہ آپ کو وہ شخص مل گیا ہے جس کے ساتھ زندگی گزاری جاسکتی ہے تو دیر نہیں کرنی چاہیے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے