اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

خلیل الرحمٰن قمر کا ماہرہ خان کو 'مرزا جٹ' میں ہیروئن لینے کا اعلان

28 May 2024
28 May 2024

(لاہور نیوز) مشہور فلم و ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمٰن قمر نے اداکارہ ماہرہ خان کو اپنی نئی فلم میں ہیروئن لینے کا اعلان کر دیا۔

حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں خلیل الرحمٰن قمر نے انکشاف کیا کہ ان کی نئی فلم "مرزا جٹ" میں ہیروئن کا کردار اداکارہ ماہرہ خان ادا کریں گی، فلم کے ہیرو ہمایوں سعید ہوں گے جبکہ سینئر اداکار سہیل خان بھی کاسٹ میں شامل ہوں گے۔

ماہرہ خان سے متعلق بات کرتے ہوئے خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا تھا کہ کام تو کرنا ہے ناں، ماہرہ خان سے معافی مانگنے کے مطالبے پر اب بھی قائم ہوں تاہم کام اپنی جگہ پر ہے۔

یاد رہے کہ ماہرہ خان کی جانب سے خود پر تنقید کرنے پر خلیل الرحمٰن قمر نے مختلف انٹرویوز میں ان کے لیے انتہائی سخت بیانات دیئے تھے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔

خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا تھا کہ جب تک ماہرہ خان ان سے سر عام معافی نہیں مانگیں گی وہ کبھی ان کے ساتھ کام نہیں کریں گے جبکہ خلیل الرحمٰن قمر نے ماہرہ خان کے ساتھ کام کرنے کو بھی زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے