(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل حرا مانی کے نام کی مٹھائی مارکیٹ میں آ گئی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ حرا مانی کے نام کی مٹھائی شیئر کی گئی جسے دیکھ کر اداکارہ بھی دنگ رہ گئیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ حرا مانی کے نام کی مٹھائی پاکستان میں نہیں بلکہ بھارت میں فروخت کی جا رہی ہے، اس مٹھائی کو بھارتی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے۔
400 روپے کلو فروخت ہونے والی اس مٹھائی پر اداکارہ نے بھی رد عمل دیا ہے۔
حرا مانی نے اپنے نام کی مٹھائی اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کی سٹوری پر شیئر کرتے ہوئے رد عمل میں لکھا ہے کہ "یہ کیا سلوک ہے"۔
بھارتی ویب سائٹ کے مطابق دراصل یہ ایک بنگالی مٹھائی ہے جسے نئی دہلی میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ "حرا مانی" مٹھائی دیکھ کر میٹھے کے شوقین افراد کا خوب دل للچا رہا ہے کیوں کہ یہ مٹھائی نہایت لذیذ دکھائی دے رہی ہے۔