اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ کبریٰ خان اور مہوش حیات ہتک عزت کیس میں مزید پیش رفت سامنے آگئی

27 May 2024
27 May 2024

(ویب ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم چلانے کے خلاف اداکارہ مہوش حیات اور کبریٰ خان کی عادل فاروق راجہ کے خلاف درخواست پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم کو طلب کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم چلانے سے متعلق اداکارہ مہوش حیات اور کبریٰ خان کی عادل فاروق راجہ کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالتی طلبی کے باوجود تفتیشی افسر عارفہ سعید اور کومل پیش نہیں ہوئیں۔

خواجہ نوید ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ درخواست گزار مہوش حیات سے متعلق قابل اعتراض مواد تاحال سوشل میڈیا سے نہیں ہٹایا گیا، عدالت کے طلب کرنے کے باوجود ایف آئی اے کی تفتیشی افسر پیش نہیں ہوئیں۔عدالت نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم کو طلب کرتے ہوئے سماعت 19 اگست تک ملتوی کردی۔

دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ یوٹیوبر نے میڈیا انڈسٹری کی چار اداکاراؤں کے خلاف جھوٹے الزامات لگا کر ان کی تذلیل کی، جھوٹے اور من گھڑت الزامات سے میری اور دیگر اداکاراوں کی عزت اور وقار کو مجروح کیا گیا۔

یوٹیوبر عادل فاروق راجہ نے بعد میں ایک اور ویڈیو میں وضاحت کی اور پہلے والے موقف سے مکر گئے۔ اس دوران درخواست گزار سمیت اداکارہ کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ ہتک آمیز مواد کو ہٹانے کے لیے ایف آئی اے اور پی ٹی اے سے رابطہ کیا گیا ہے لیکن یوٹیوبر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے