اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

علی گل ملاح ، درفشاں کو وزن کم کرنے کا مشورہ دے کر تنقید کی زد میں آگئے

27 May 2024
27 May 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ درفشاں سلیم کو وزن کم کرنے کا مشورہ دینے والے سندھی انڈسٹری کے اداکار علی گل ملاح تنقید کی زد میں آگئے۔

گزشتہ دنوں ایک پروگرام  کے سیگمنٹ کے دوران علی گل ملاح کو درفشاں کی تصویر دکھائی گئی جس میں انہوں نے اداکارہ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ درفشاں کو اپنا وزن کم کرنا چاہیے۔

سندھی اداکار کے اس بیان پر جہاں شوبز شخصیات کی جانب سے انہیں تنقید کا سامنا ہے وہیں درفشاں کے مداح بھی علی گل کو سوشل میڈیا پر آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔

اداکارہ و میزبان مشی خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر علی گُل ملاح کو درفشاں کی باڈی شیمنگ کرنے پر آڑے ہاتوں لیتے ہوئے کہا کہ دورانِ انٹرویو کسی خاتون کو اس طرح کہنا نہایت نامناسب ہے، کسی محفل میں بیٹھ کر کسی دوسرے کے وزن پر تبصرہ کرنا درست نہیں ہے، آخر ضرورت ہی کیا ہے اس کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ  کچھ بھی کہنے سے پہلے تولنا چاہئے کہ کیا کہہ رہے ہیں، اگر اس طرح کا کوئی مشورہ دینا ہی تھا تو انہیں میسج کرکے بھی کہہ سکتے تھے اور جب عوام نے انہیں اسی طرح پسند کرلیا ہے تو اس بات کا کوئی جواز نہیں بنتا تھا۔

ادھر میزبان متھیرا نے بھی سندھی اداکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم کب لوگوں کی جسامت اور رنگت کو جج کرنا بند کریں گے، آخر تمام مردوں کو خواتین کے وزن سے کیا مسئلہ ہے۔

دوسری جانب  درفشاں کے مداح بھی سوشل میڈیا پر مختلف تبصروں میں سندھی اداکار علی گل ملاح کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے