27 May 2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صرحا اصغر نے سیاہ لباس میں حسن کے جلوے بکھیر کر مداحوں کو گرویدہ بنا لیا۔
حال ہی میں صرحا اصغر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک سٹوری شیئر کی جس میں وہ دو ملبوسات میں نظر آئیں۔
مذکورہ ویڈیو میں اداکارہ ہلکی گلابی شرٹ میں ملبوس تھیں جس کے بعد وہ پلک جھپکتے ہی حسین سیاہ پشواس زیب تن کیے دکھائی دیں۔
صرحا اصغر نے اس دلکش سیاہ پشواس کے ساتھ سبز دوپٹہ اوڑھا جبکہ زلفوں کو کرل کیا ہوا تھا اور ویڈیو میں وہ بالی ووڈ فلم "راکی اور رانی کی پریم کہانی" کے مشہور گانے "تم کیا ملے" پر رقص بھی کرتی نظر آئیں۔