اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئندہ سالانہ بجٹ میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم وسیع کرنے کا فیصلہ

27 May 2024
27 May 2024

(لاہور نیوز) آئندہ سالانہ بجٹ 25-2024 میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق آئندہ سالانہ بجٹ 25-2024 میں ٹریک اینڈ ٹریس کا دائرہ کار بڑھانے کی تجویز ہے جبکہ ٹائلرز کے شعبے میں ٹریک اینڈ ٹریس لگانے کی بھی تجویز پیش کی گئی ہے۔

آئندہ مالی سال میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ڈیجیٹل انوائسز کو مزید اختیارات دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ آئندہ بجٹ میں اہم کاروباری سپلائی چین کو دستاویزی بنایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پوائنٹ آف سیلز میں ایف بی آر کی رسید پر فیس ایک روپے سے بڑھانے کی تجویز ہے جبکہ پوائنٹ آف سیل سسٹم نہ لگانے والے ریٹیلرز کا خصوصی آڈٹ کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

آئندہ بجٹ میں کاروبار کیلئے سنگل سیلز ٹیکس ریٹرن متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سیلز ٹیکس میں غیر رجسٹرڈ کاروباری افراد کے سپلائرز کی مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے