اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ سے متجاوز، لوڈشیڈنگ سے جینا محال

27 May 2024
27 May 2024

(لاہور نیوز) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گیا جس کے باعث اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے نظام زندگی درہم برہم کر کے رکھ دیا۔

ملک میں بجلی کی طلب 26 ہزار میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی پیداوار 19 ہزار 814 میگا واٹ ہے، اس طرح بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار186 میگا واٹ تک پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق پن بجلی سے 5 ہزار 700 میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس ایک ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں اسی طرح نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 8 ہزار 820 میگا واٹ ہے۔

ونڈ پاور پلانٹس سے 780 میگا واٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، سولر پاور پلانٹس سے 182، بگاس سے 132 اورنیو کلیئر پاور پلانٹس سے 3 ہزار 200 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔

شارٹ فال کے باعث دیہی علاقوں میں 8 گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 گھنٹے تک پہنچ گیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس کے باعث صارفین کا جینا محال ہو چکا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے