اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایس آئی ایف سی کی کاوشیں: اپریل میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 172 فیصد بڑھ گئی

26 May 2024
26 May 2024

(لاہور نیوز) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کوششوں سے اپریل کے مہینے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اپریل 2024 میں 13 کروڑ 19 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 35 کروڑ 88 لاکھ ڈالر ہوگئی، جو 172 فیصد اضافہ ہے۔ایس آئی ایف سی کے مینڈیٹ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری شامل ہے، سہولت کونسل کے قیام کا بنیادی مقصد ایف ڈی آئی میں اضافہ اور مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ غیرملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا ہے۔

مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر کئے گئے موازنے کی بنیاد پر ایف ڈی آئی میں 39 فیصد اضافہ ہوا ہے۔غیر ملکی سرمایہ کاری مارچ 2024 میں 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی تھی جبکہ رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ (جولائی تا اپریل) کے دوران ایف ڈی آئی1.46 ارب ڈالر ہوگئی جو مالی سال 2023 کی اسی مدت کے دوران ایک ارب 35 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق چین 17 کروڑ 73 لاکھ ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے ساتھ سرفہرست رہا جبکہ متحدہ عرب امارات اور کینیڈا بالترتیب 5 کروڑ 19 لاکھ ڈالر اور 5 کروڑ 18 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے