اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

برطانوی قومی ترانے کی ریکارڈنگ: پاکستانی نژاد برطانوی اوپرا گلوکارہ کو تعریفی خط موصول

26 May 2024
26 May 2024

(لاہور نیوز) پاکستانی نژاد برطانوی گلوکارہ (اوپرا سٹار) سائرہ پیٹر کو کنگ چارلس سوم کی تاج پوشی کے بعد برطانوی قومی ترانے کی ریکارڈنگ پر بکنگھم پیلس کی جانب سے خصوصی تعریفی خط موصول ہوا ہے۔

سوپرانو ووکل رینج میں پیش کی جانے والی ریکارڈنگ حاصل کرنے کے بعد کنگ چارلس نے سائرہ کے نام ایک خط بھیجا ہے جس میں ان کی عوامی خدمات کے لئے نیک خواہشات اور خلوص دل سے شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

خط میں کنگ چارلس اور ملکہ کیمیلا کا دستخط شدہ فوٹو کارڈ بھی شامل ہے، ہیسٹنگز ٹاؤن ہال (ایسٹ سوسیکس) میں برطانوی حکومت کے دفاتر کی درخواست پر تیار کی گئی یہ ریکارڈنگ پورے خطے میں سرکاری تقریبات بشمول شہری تقریبات کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

سائرہ پیٹر نے 2018 میں  گوڈ سیو دی کوئین برطانوی حکومت کی درخواست پر ریکارڈ کرانے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہوا ہے۔یہ اعزاز حاصل کرنے والی وہ پاکستان اور ایشیا کی پہلی پاکستانی گلوکارہ بن گئی ہیں، اس ریکارڈنگ کے نتیجے میں مرحوم ملکہ کی طرف سے بھی ذاتی طور پر شکریہ کا خط سامنے آیا ہے۔

سائرہ پیٹر پاکستان کی پہلی اوپرا گلوکارہ، دنیا کی پہلی اوپرا گلوکارہ اور برطانوی قومی ترانہ ریکارڈ کرانے والی پہلی ایشیائی خاتون ہیں، سائرہ پیٹر عالمی سطح پر پاکستان کے تشخص کو مزید اجاگر کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے