اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پاکستانی نژاد اداکار فاران طاہر ہالی ووڈ کی فلموں میں کام کرنے کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟جانئے

25 May 2024
25 May 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہرنے ہالی ووڈ فلموں میں اپنے معاوضے سے متعلق بتا دیا۔

حال ہی میں فاران طاہر نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی تھی جہاں اُنہوں نے اپنے ہالی ووڈ کیریئر سمیت مختلف امور پر بات کی۔دورانِ گفتگو ایک مداح نے فاران طاہر سے کہا کہ ہم نے سُنا ہے کہ ہالی ووڈ میں کام کرنے کا اتنا معاوضہ ملتا ہے کہ اس سے پاکستان میں ڈراموں کا ایک چینل خریدا جاسکتا ہے، کیا یہ سچ ہے؟

مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے فاران طاہر نے کہا کہ میں ہالی ووڈ میں معاوضے کی وجہ سے کام نہیں کرتا بلکہ مجھے وہاں کا معیاری کام متاثر کرتا ہے، وہاں بھاری معاوضہ نہیں ملتا لیکن یہ سچ ہے کہ پاکستانی شوبز کے مقابلے میں ہالی ووڈ میں معاوضہ زیادہ ہے۔

فاران طاہر نے مزید کہا کہ ہالی ووڈ میں معاوضہ فلم کے بجٹ کے حساب سے ہوتا ہے، اگر کسی فلم کا بجٹ زیادہ ہوتا ہے تو میں بجٹ کی رقم کا 1 سے 2 فیصد تک فیس وصول کرتا ہوں۔واضح رہے کہ فاران طاہر پاکستان کے سینئر اداکار و کالم نگار نعیم طاہر کے بڑے بیٹے اور اداکار علی طاہر کے بھائی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے