اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آٹو انڈسٹری کی آئندہ بجٹ میں حکومت کو استعمال شدہ گاڑیاں مہنگی کرنے کی تجویز

25 May 2024
25 May 2024

(ویب ڈیسک) آٹو انڈسٹری کی جانب سے حکومت کو آئندہ مالی سال 2024-25 کے وفاقی بجٹ میں استعمال شدہ گاڑیاں مہنگی کرنے کی تجویز دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق آٹو انڈسٹری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کا شفاف میکنزم یقینی بنایا جائے جس کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو صرف ان کے خاندان کے استعمال کے لیے گاڑیوں کی درآمد کی اجازت مل سکے۔

آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ تجاویز کے حوالے سے ایف بی آر اور وزارت تجارت و وزارت خزانہ کے حکام سے ملا قاتوں کے بعد پاکستان آٹو پارٹس مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انڈس موٹرز کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) علی اصغر جمالی کا کہنا تھا کہ آٹوموبائل مینوفیکچررز و پارٹس مینوفیکچررز نے حکومت کو آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے لیے تجاویز دیدی ہیں۔

آٹومینوفیکچررز کی تجاویز کو بجٹ میں شامل کرنے سے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں آٹو موبائل سیکٹر سے حکومت کو 60 سے 70 ارب روپے کا اضافی ٹیکس ریونیو حاصل ہوسکے گا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ موجودہ حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مقامی آٹو انڈسٹری کو بحران سے نکالنے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے معاون اقدامات کرے گی۔

انڈس موٹرز کمپنی کے چیف ایگزیکٹو علی اصغر جمالی نے مزید کہا کہ مقامی آٹو انڈسٹری نے وفاقی حکومت سے آئندہ بجٹ میں استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر ڈیوٹی اور ٹیکسز میں اضافے کی درخواست کی ہے، تاکہ مستحکم شرح مبادلہ اور شرح سود میں متوقع کمی سے معاشی حالات میں ہونے والی ابتدائی بہتری کا مقامی آٹو انڈسٹری کو فائدہ پہنچایا جاسکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے