25 May 2024
(لاہورنیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے پاک چین دوستی کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا۔
پی آئی اے نے چین سے آنے والی پروازوں پر سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ٹکٹ بکنگ پر 20 فیصد رعایت دے دی۔چین سے پاکستان سفر کرنے والے مسافروں کو 20 فیصد ڈسکاؤنٹ کے ساتھ 60 کلو فری سامان کی سہولت بھی دی جائے گی۔