25 May 2024
(لاہور نیوز) برائلر گوشت مزید 15 روپے کلو سستا ہو گیا، نرخ کم ہونے سے شہریوں نے سُکھ کا سانس لیا۔
گرمی نے برائلر کی قیمت کا درجہ حرارت کم کر دیا، مرغی کا گوشت مزید 15 روپے سستا، فی کلو قیمت 377 روپے پر آ گئی، تین برس کی کم ترین سطح پر آنے سے مارکیٹ میں برائلر کی سیلز میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا۔
شہری کہتے ہیں شکر ہے برائلر قوتِ خرید میں آیا، اب حکومت نرخ برقرار رکھے، یہ نہ ہو دوبارہ مہنگا کر دیا جائے۔
برائلر گوشت کے خریداروں میں اضافے سے دکاندار بھی خوش ہیں، ان کا کہنا ہے قیمت کم ہونے سے سیل میں فرق پڑا ہے۔
گرمیوں میں فارمرز کی جانب سے سپلائی کو بڑھانے سے قیمتیں کم ہوئیں لیکن کسی بھی وقت دوبارہ مصنوعی قلت پیدا کرکے نرخ دوبارہ بڑھنے کا خدشہ بھی برقرار ہے۔