اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ٹول ٹیکس میں 30 فیصد تک اضافہ ، اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہوگا

25 May 2024
25 May 2024

(ویب ڈیسک ) نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر ویز اتھارٹی نے ٹول ٹیکس میں 30 فیصد تک اضافہ کر دیا، ٹول ٹیکس میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہوگا۔

نیشنل ہائی ویز، ایم ون ،ایم تھری، ایم فور،ایم فائیو اورحویلیاں مانسہرہ ایکسپریس وے پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے۔

نیشنل ہائی ویز پر کار کا ٹول ٹیکس 30 روپے سے بڑھا کر 40 روپے کر دیا گیا ہے۔ ویگن کا ٹول ٹیکس 50 روپے سے بڑھا کر 70 روپے کر دیا گیا ہے۔ نیشنل ہائی ویز پر بس کا ٹول ٹیکس 100 روپے سے بڑھا کر 130 روپے کر دیا گیاہے۔ دو سے تین ایکسل ٹرک کا ٹول ٹیکس 120 سے بڑھا کر 150 روپے کر دیا گیا ہے۔ بڑے ٹرکوں کا ٹول ٹیکس 250سے بڑھا کر 350 روپے کر دیا گیا ہے۔

ایم ون پر کار کا ٹول ٹیکس 240 روپے سے بڑھا کر 360 روپے کر دیا گیا ۔ ایم ون پر ویگن کا ٹول ٹیکس 400 سے بڑھا کر 550 روپے کر دیا گیا ہے۔ 13 سے 14 سیٹ کوسٹر کا ٹول ٹیکس 550 روپے سے بڑھا کر 700 روپے کر دیا گیا ہے۔ بس کا ٹول ٹیکس 700روپے سے بڑھا کر ایک ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔ دو اور تین ایکسل ٹرک کا ٹول ٹیکس 1040 روپے سے بڑھا کر 1300 روپے کر دیا گیا ہے۔ ایم فائیو پر ملتان سے سکھر موٹروے پر کار کا ٹول ٹیکس 680 روپے سے بڑھا کر 900 روپے کر دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے