اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

چاہت فتح کے ساتھ کام کرنا سب سے بڑی غلطی تھی، ماڈل وجدان راؤ

25 May 2024
25 May 2024

(ویب ڈیسک) بےسُرے گانوں کیلئے مشہور، خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان کے ساتھ وائرل گانے ‘اکھ لڑی بدوبدی’ میں ماڈلنگ کرنے والی وجدان راؤ نے کہا ہے کہ اس گانے میں کام کرنا اُن کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔

گزشتہ ماہ یوٹیوب پر چاہت فتح علی خان کا گانا ‘اکھ لڑی بدوبدی’ ریلیز ہوا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان سمیت بھارت میں بھی خوب وائرل ہوگیا اور صرف ایک ماہ کے اندر اس گانے کے یوٹیوب ویڈیو پر 20 ملین ویوز آچکے ہیں۔

اس گانے میں چاہت فتح علی خان کے ساتھ جلوہ گر ہونے والی ماڈل وجدان راؤ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران اعتراف کیا کہ گانا ‘اکھ لڑی بدوبدی’ میں کام کرنا اُن کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی جس کے لیے وہ بہت پچھتا رہی ہیں۔

وجدان راؤ کا کہنا ہے کہ میں اس گانے سے پہلے بھی چاہت فتح علی خان کے ساتھ پانچ گانے ریکارڈ کروا چکی ہیں جن میں سے چار گانوں کے لیے میں نے اپنی ویڈیو بناکر چاہت فتح علی خان کو لندن بھیجی تھی، پھر گلوکار نے ایڈیٹنگ کے ذریعے مجھے اپنے گانوں کا حصہ بنایا تھا جبکہ ایک گانے کی شوٹنگ گلوکار کے ساتھ ہی کی تھی۔

ماڈل نے کہا کہ گانا ‘اکھ لڑی بدوبدی’ کی شوٹنگ پاکستان میں ہی ہوئی اور مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہ گانا اس قدر وائرل ہوجائے گا لیکن گانے کی کامیابی  کے بعد سوشل میڈیا پر مجھے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا صارفین مجھے طعنے دے رہے ہیں کہ میں نے اپنے دادا کی عُمر کے شخص کے ساتھ کام کیا، لوگ میرے لیے نامناسب الفاظ کا استعمال کررہے ہیں۔

وجدان راؤ نے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید پر آبدیدہ ہوتے ہوئے مزید کہا کہ میں نے تو لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کے لیے چاہت فتح علی خان کے ساتھ ‘اکھ لڑی بدوبدی’ میں کام کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے