24 May 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور فلمساز شیخ اکرم انتقال کر گئے۔
نامور فلمساز شیخ اکرم کچھ عرصہ سے گردوں اور ذیابیطس کے مرض میں مبتلا تھے،شیخ اکرم نے متعدد لالی ووڈ فلمیں بنائیں اور ہدایتکار سید نور اور مسعود بٹ کے ساتھ بھی بطور فلمساز کام کیا۔واضح رہے کہ شیخ اکرم کی مقبول فلموں میں کڑیوں کو ڈالے دانہ ، یارانہ شامل ہیں جبکہ غیرت ،منافق ،زندان ،اللہ رکھا ،میڈیم رانی سمیت دیگر فلمیں بھی انہوں نے بنائیں۔