اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ماہرہ خان کی گلوکار اذان سمیع کے ساتھ رومانوی ویڈیو سوشل میڈیا پر چھا گئی

24 May 2024
24 May 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ ماہرہ خان اورمعروف گلوکار اذان سمیع کی رومانوی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

رپورٹ کےمطابق 22 مئی کو اذان سمیع نے اپنی 31ویں سالگرہ منائی، اس موقع پر ماہرہ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں اُن کے سال 2021 میں ریلیز ہونے والے اپنے گانے ’تو‘ کی ‘بی ٹی ایس’ ویڈیو جاری کی، جوکہ گانے کی شوٹنگ کے دوران فلمائی گئی تھی۔

ویڈیو میں ماہرہ خان اور اذان سمیع اپنے رومانوی گانے ‘تو’ کے لیے ڈانس ریہرسلز کررہے ہیں، یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے دونوں فنکاروں پر کڑی تنقید کی جبکہ کچھ مداحوں نے ماہرہ خان اور اذان سمیع کا دفاع بھی کیا۔

ماہرہ خان نے اس ویڈیو کے علاوہ اذان سمیع کے ہمراہ اپنی چند تصاویر بھی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی تھیں اور گلوکار کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی تھی۔اداکارہ نے اذان سمیع کی موسیقی کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ تم اپنے گانوں میں وہ سب بیان کردیتے ہیں جو میں کبھی اپنے بارے میں بیان نہیں کرسکی۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان اور اذان سمیع گانا ‘تو’ سے پہلے بھی ایک ساتھ کام کرچکے ہیں، دونوں فنکاروں نے فلم ’سپر اسٹار‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا، اس فلم کا اسکرین پلے اذان سمیع نے لکھا تھا اور میوزک بھی کمپوز کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے