24 May 2024
(لاہورنیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے، ہنڈرڈ انڈیکس 76 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھی گئی ہے، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 956 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ 100 انڈیکس 76 ہزارکی حد عبور کرگیا، تاہم کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 868 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 75 ہزار 983 پوائنٹس پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 157 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 75 ہزار 114 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔