اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان اور چین میں سرمایہ کاری پر معاملات آگے بڑھ رہے ہیں: احسن اقبال

24 May 2024
24 May 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین میں سرمایہ کاری پر معاملات آگے بڑھ رہے ہیں۔

چین-پاک اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت 13 ویں مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہو رہا ہے، چین سے مضبوط تعلقات کو مزید فروغ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان سی پیک اہم منصوبہ ہے، دونوں ملکوں نے سی پیک کے 10 سال کامیابی سے مکمل کر لئے، دوسرے مرحلے میں پاکستان میں معیشت، ماحولیات، توانائی، تعلیم سمیت اہم منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ بی آر آئی کا فلیگ شپ پروجیکٹ ہے ، چین سے دیرینہ تعلقات کو مزید فروغ دیں گے ، پاکستان اور چین میں سرمایہ کاری پر معاملات آگے بڑھ رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ درپیش چیلنجز کے خاتمے کیلئے پاکستان اور چین کے حکام تفصیلی گفتگو کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے