24 May 2024
(ویب ڈیسک) اداکار و ہدایت کار شان شاہد نے اپنی آنے والی ایکشن تھرلر فلم ’ریڈ، وائٹ اینڈ گرین‘ میں حمائمہ ملک کو مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کر لیا۔
’ریڈ، وائٹ اینڈ گرین‘ کے ذریعے تقریباً تین سال بعد اداکارہ حمائمہ ملک سلور سکرین پر ایکشن میں دکھائی دیں گی اور ممکنہ طور پر ان کے ساتھ آغا علی بھی فلم میں دکھائی دیں گے۔
آغا علی نے انسٹا گرام سٹوری میں حمائمہ ملک کو شان شاہد کی فلم میں ہیروئن کے طور پر کاسٹ کیے جانے کی خبر کا سکرین شاٹ شیئر کیا جسے اداکارہ نے بھی اپنی سٹوری میں شیئر کرتے ہوئے اداکار کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ شان شاہد نے کچھ عرصہ قبل ایک شوبز ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا تھا کہ انہوں نے ’ریڈ، وائٹ اینڈ گرین‘ نامی فلم کا سکرپٹ تیار کرلیا اور جلد ہی اس کی شوٹنگ شروع کردی جائے گی۔