اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مزاحیہ اداکار رنگیلا کو مداحوں سے بچھڑے 19 برس بیت گئے

24 May 2024
24 May 2024

(لاہور نیوز) مزاحیہ فلمی اداکار محمد سعید خان عرف رنگیلا کو مداحوں سے بچھڑے 19 برس بیت گئے ہیں۔

ورسٹائل اداکار رنگیلا کا اصل نام محمد سعید خان تھا وہ پارا چنار کرم ایجنسی میں پیدا ہوئے، اداکار نے عملی زندگی کا آغاز ایک باڈی بلڈر کے طور پر کیا، روزی کمانے کیلئے وہ فلموں کے بورڈز بھی پینٹ کرتے رہے، پھر سٹیج ڈراموں میں جلوہ گر ہونے لگے۔

منفرد اور مزاحیہ اداکار رنگیلا نے فنی کیرئیر کا آغاز 1958ء میں فلم ’’جٹی‘‘ سے کیا، فلم ’’الفت‘‘ میں بے مثال اداکاری کی اور اس فلم میں ان کے تکیہ کلام ’’اتفاق سے” نے خوب شہرت پائی، رنگیلا کو فلموں میں جو بھی کردار ملا اسے بخوبی نبھایا۔

رنگیلا نے بطور ہدایت کار، فلم ساز اور گلوکار بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، اداکار کے مداحوں نے مزاح کو نئی جہت دینے پر انہیں رنگیلا کا لقب دیا، رنگیلا نے 400 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، ان کو پرائیڈ آف پرفارمنس اور 11 بار نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اداکار رنگیلا نے سنجیدہ اداکاری میں بھی خود کو منوایا، ان کا ذکر کئے بغیر پاکستان فلم انڈسٹری کی تاریخ ادھوری رہے گی، رنگیلا 24 مئی 2005ء میں اس دنیا فانی سے کوچ کر گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے