سوشل میڈیا پر یمنیٰ زیدی کیخلاف میم کا معاملہ،وہاج علی نے اداکارہ کے دفاع میں بڑا کام کردیا
(ویب ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری پر راج کرنے والے معروف اداکار وہاج علی اداکارہ یمنیٰ زیدی کے دفاع کیلئے میدان میں آگئے۔
رپورٹ کے مطابق حال ہی میں وہاج علی کے فین پیج کی جانب سے یمنیٰ زیدی سے متعلق ایک میم شیئر کی گئی تھی جس میں اداکارہ کے مختلف ڈراموں سے لیے گئے کرداروں کی تصویر پر مبنی ایک فوٹو کولاج شامل تھا۔اس کولاج میں یمنیٰ زیدی کی اپنے ساتھی اداکاروں کے ہمراہ تصاویر تھیں جن پر لکھا تھا کہ یمنیٰ بھی آلو کی طرح ہر ایک کے ساتھ فِٹ آجاتی ہے۔
یہ میم جیسے ہی وہاج علی کی نظروں کے سامنے سے گزری تو اُنہیں پیج کے ایڈمن پر غصہ آیا کیونکہ میم میں یمنیٰ زیدی کا موازنہ آلو سے کیا گیا تھا۔وہاج علی نے مذکورہ پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ایڈمن سے درخواست کی کہ برائے مہربانی اس پوسٹ کو ہٹا دیں، اگر آپ میرے مداح ہیں تو آپ کو میرے دوستوں، ساتھیوں اور خاندان کا احترام کرنا چاہیے۔
اداکار کی درخواست پر فین پیج کے ایڈمن نے یمنیٰ زیدی سے متعلق میم ڈیلیٹ کردی لیکن میم کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہا ہے۔واضح رہے کہ وہاج علی اور یمنیٰ زیدی نے بلاک بسٹر ڈرامہ ‘تیرے بن’ میں مرکزی جوڑے کے طور پر کام کیا تھا، ان کی جوڑی کو خوب مقبولیت ملی تھی۔