اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

منشا پاشا شائقین سےعمران اشرف کے سلوک کی معترف، کھل کر تعریف کر ڈالی

23 May 2024
23 May 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ منشا پاشا نے اداکار و میزبان عمران اشرف کی کھل کر تعریف کر ڈالی۔

اداکارہ منشا پاشا کی ان دنوں ایک سوشل میڈیا پوسٹ خوب وائرل ہو رہی ہے ، جس میں یہ اداکارعمران اشرف کی اپنے مداحوں کے ساتھ اچھے انداز میں پیش آنے سے متعلق گفتگو کر رہی ہیں۔

منشا پاشا اپنی پوسٹ میں کہتی ہیں کہ جس انداز میں عمران اشرف اپنی آڈیئنس کیساتھ پیش آتے ہیں یہ دیکھنا بہت اچھا لگتا ہے، یہ سب ہمیں کسی اور شو میں دیکھنے کو نہیں ملتا اور ان کا یہ عمل تعریف کے قابل ہے، عمران آپ اچھا کام کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکار عمران اشرف کیلئے منشا پاشا نے یہ بات اس  لیے کہی کیونکہ یہ گزشتہ کچھ عرصے سے دنیا نیوز پر مزاحیہ پروگرام مذاق رات کی میزبانی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور اس شو پر ان کے مداح بھرپور انداز میں شرکت کرتے ہیں۔

گزشتہ دنوں عمران اشرف کی مذاق رات  سے ایک ویڈیو خوب وائرل ہوئی تھی جس میں یہ ذہنی معذور بچی سے گفتگو کرنے میں مصروف تھے۔

دورانِ پروگرام عمران اشرف اپنی خاتون مہمان ثروت گیلانی کے ہمراہ مداحوں کے سوالات کے جوابات دے رہے تھے، اس دوران عمران کی نظر اس لڑکی پر پڑی اور اسے اپنے پاس سٹیج پر بلا لیا۔

مذکورہ لڑکی نے اپنے من پسند اداکار کے پاس آتے ہی کہا کہ مجھے آپ بہت پسند ہیں ، میں نے آپکا ڈرامہ دیکھا تھا جس میں آپ نے بھولے کا کردار نبھایا تھا ، یہ سنتے ہی عمران نے معصوم لڑکی کی خاطر ایک مرتبہ پھر سے خود کو بھولے کے کردار میں ڈھال کر لڑکی کی تعریف کی کہ تمہارے بال، مہندی اور آنکھیں بہت خوبصورت ہیں جس پر ان کی یہ مداح بے انتہا خوش ہو گئی۔

اس کے بعد لڑکی نے عمران کو دعوت بھی دے ڈالی کہ آپ ہمارے ساتھ کھانا کھائیں، یہ سنتے ہیں عمران نے دعوت قبول کر لی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے