اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

حکومت کا بجٹ میں معاشی پالیسیوں سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آگیا

22 May 2024
22 May 2024

(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی بجٹ میں سخت معاشی پالیسیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کی مشاورت سے تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کو تحریری یقین دہانی کروا دی ہے۔ 

دستاویزات کے مطابق وزارت خزانہ آئی ایم ایف کی مکمل مشاورت سے بجٹ تیار کررہا ہے، وفاقی حکومت نے بجٹ سرپلس سے متعلق صوبوں سے تصدیق کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ مالی سال پرائمری سرپلس جی ڈی پی کا ایک فیصد رکھنے کا پلان ہے۔

دستاویز کے مطابق وفاقی بجٹ کی تیاری پر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری ہیں،آئی ایم ایف بجٹ میں اپنی شرائط پیش کر رہا ہے، حکومت کو آئی ایم ایف کی شرائط پر مکمل عملدرآمد کرنا ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے