اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سعود کے بچوں کو اسرائیل کی حامی کمپنی کی جانب سے کام کی آفر، اداکار کے بچوں نے کیا جواب دیا ؟جانئے

22 May 2024
22 May 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی جویریہ اور سعود کے دونوں بچوں نے اسرائیل کی حامی کمپنی کی طرف سے ملنے والی بڑی پیشکش ٹھکرا دی۔

جویریہ سعود نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی بیٹی جنت اور بیٹے ابراہیم کی تصویر پوسٹ کی جس کے ساتھ اداکارہ کے ایک اہم نوٹ بھی جاری کیا۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ میرے دونوں بچوں کو اسرائیل کی حامی کمپنی کے اشتہار میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی لیکن میرے بچوں نے اس کمپنی کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا۔

اُنہوں نے کہا کہ اس اشتہار کے شوٹ کی منصوبہ بندی ترکیہ میں ہونے والی ہے اور میرے بچوں نے ہمیں بھی اس شوٹ کی منصوبہ بندی میں شرکت کرنے اور اس کا حصہ نہ بننے پر قائل کیا۔جویریہ نے کہا کہ میرے بچے اسرائیل کی حمایت کرنے والی کمپنی کے ساتھ کام کرکے اپنے اخلاق سے سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتے تھے، اسی وجہ سے اُنہوں نے یہ پیشکش قبول نہیں کی۔

اداکارہ نے کہا کہ جنت اور ابراہیم نے ہمیں بتایا کہ اگر ہم فلسطین کے لیے کچھ اور نہیں کر سکتے تو کم از کم اسرائیل کے حامیوں کا بائیکاٹ کرکے اپنا چھوٹا سا کردار تو ادا کر ہی سکتے ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ مجھے اپنے بچوں کی بات سُن کر قرآن پاک کی سورۃ الفیل  کا ترجمہ یاد آگیا، اللہ سب کو ایسی ایماندار اور اصول پسند اولاد سے نوازے، آمین۔

دوسری طرف سوشل میڈیا صارفین کی جانب سےجویریہ اور سعود کے بچوں کے اس اقدام کو خوب سراہا جارہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے