اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

حکومت کا کرغزستان کے معاملے پر انکوائری کمیٹی بنانے کا اعلان

22 May 2024
22 May 2024

(لاہور نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کرغزستان میں طلبہ پر ہونے والے حملے کے معاملے پر انکوائری کمیٹی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی ہو گی جس کا نوٹیفکیشن آج ہی جاری کر دیا جائے گا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ روز میں آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شریک تھا اور اس دوران میں نے کرغزستان میں ہمارے سفیر حسن علی ضیغم کو پیغام بھجوایا کہ وہ اجلاس کے بعد کرغز وزیر خارجہ سے ملاقات کا اہتمام کریں۔

انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے بعد کرغزستان کے وزیرخارجہ سے ملاقات کی جس میں ان سے پاکستانی طلبہ پر حملے کے معاملے پر گفتگو کی اور ان سے درخواست کی کہ میں فوری طور پر بشکیک جاکر وہاں طلبہ کو دیکھنا چاہتا ہوں جس پر انہوں نے کہا کہ مجھے تھوڑا وقت دیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ کرغز وزیر خارجہ نے اپنے صدر سے بات کی جس پر انہوں نے مجھے ویلکم کہا اور پھر میں اپنے کرغز ہم منصب کے ساتھ ہی آستانہ سے بشکیک روانہ ہوا جہاں میں نے کرغزستان کے نائب وزیراعظم سے تفصیلی ملاقات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ کرغز انتظامیہ نے فسادات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، کرغزستان کے صدر نے بشکیک فسادات پر سخت نوٹس لیا، فسادات کے ذمہ داروں کا تعین کرکے گرفتار کر لیا گیا، بشکیک میں حالات مکمل طور پر معمول پر آ گئے ہیں۔

نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ کرغزستان میں زخمی ہونے والے تین میں سے دو پاکستانی طلبہ کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا جا چکا ہے جبکہ ایک طالب علم ابھی تک زیرعلاج ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے