اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایس ایم ایز کو قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے: چوہدری شافع حسین

22 May 2024
22 May 2024

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کا کہنا ہے ایس ایم ایز کو قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے بورڈ آف مینجمنٹ سمال انڈسٹریل اسٹیٹ سرگودھا کے وفد کی ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران سمال انڈسٹریل اسٹیٹ سرگودھا کے ترقیاتی مسائل پر بات چیت کی گئی، وفد نے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ میں روڈ انفراسٹرکچر اور دیگر صنعتی انفراسٹرکچر بہتر بنانے کا مطالبہ کیا، صوبائی وزیر نے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ سرگودھا کے ترقیاتی مسائل کے حل کی یقین دہانی کرا دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے فروغ کیلئے حکومت ہر ممکن معاونت کرے گی، انڈسٹریل اسٹیٹس کے حوالے سے نئی پالیسی لا رہے ہیں، انڈسٹریل اسٹیٹس کے بورڈز آف مینجمنٹ بھی تبدیل کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا صنعتی مراکز کے بورڈز میں مخلص، بہترین اور محنتی پروفیشنلز شامل کئے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے