اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس، 29 سو ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی تجاویز پیش

22 May 2024
22 May 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعظم کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی برائے ترقیاتی فنڈز 25-2024 کا اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان، سیکرٹری منصوبہ بندی اویس منظور سمرا اور وفاقی وزارتوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں ترقیاتی بجٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، اس موقع پر آئندہ مالی سال کے دوران وفاقی ترقیاتی پروگرام کے تحت 15 سو ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی، وفاقی وزارتوں نے مجموعی طور پر 2900 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی تجاویز پیش کیں۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات و خصوصی اقدامات و بین الصوبائی رابطہ احسن اقبال نے کہا کہ اگلے مالی سال کے دوران رواں منصوبے اور ان کی تکمیل پہلی ترجیح ہو گی، دوسری ترجیح وزارتوں کے ترقیاتی منصوبوں کو دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ملک و قوم کی ترقی کا انحصار ترقیاتی بجٹ پر ہوتا ہے، آئی سی ٹی کے سکولوں کو پورے ملک کیلئے پائلٹ ماڈل سکولوں کے طور پر بنانا چاہئے، ملک کی مینجمنٹ سائٹ میں پروفیشنل افراد کی کمی ہے، ہمیں منصوبوں کی کوالٹی کو بھی دیکھ کر ترجیحات مقرر کرنی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے