(لاہور نیوز) گرمی کی شدید لہر نے ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،شہر لاہور میں گرمی کی شدید لہر برقرار، درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28 جبکہ زیادہ سے زیادہ 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ریکارڈ کیا گیا ، ہوا کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔
چیف میٹرولوجسٹ شاہد عباس کا بتانا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج سے 27 مئی تک پنجاب میں ہیٹ ویو کا خدشہ ہے، رواں دنوں میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے کے باعث شدید گرمی بڑھنے کا امکان ہے، شہر میں ایک ہفتہ تک بارش کا کوئی امکان نہیں۔
پنجاب کے جنوبی اضلاع میں گرمی کی شدت زیادہ رہنے کا امکان ہے، تھل اور چولستان میں پانی کی باؤزرز کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔