21 May 2024
(لاہور نیوز) دوہری شہریت والے شخص کو جج تعینات نہ کیا جائے، نور عالم خان نے بل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دیا۔
جے یو آئی ف کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے آئینی ترمیمی بل 2024ء قومی اسمبلی میں جمع کرا دیا، دوہری شہریت رکھنے والا شہری پاکستان میں کسی عدالت میں بحیثیت افسر یا نوکر تعینات نہیں ہو سکے گا۔
بل میں آئین کے آرٹیکل 177، 193 اور 208 میں ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔