اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ نے پرائیویٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کیلئے واٹر چارجز میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی

21 May 2024
21 May 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز نے پرائیویٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کیلئے واٹر چارجز میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرصدارت کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس کا اجلاس ہوا، وزیراعلیٰ نے کہا پرائیویٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کیلئے واٹر چارجز بڑھانے سے ریونیو بڑھے گا لیکن بجلی مہنگی ہو سکتی ہے جس کی ہم مخالفت کریں گے، انہوں نے آؤٹ سورسنگ ماڈل کیلئے سینی ٹیشن چارجز میں 50 فیصد سے زائد کمی کی بھی ہدایت کر دی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ 5 مرلہ تک 300 روپے، 10 مرلہ کے گھر پر 500 روپے سینی ٹیشن چارجز لگیں گے۔

اجلاس میں لاہور اور فیصل آباد میں 400 واٹر فلٹریشن پلانٹس سولرانرجی پر منتقل کرنے کی منظوری دی گئی، سپورٹس کمپلیکس گاؤ شالا لاہور پراجیکٹ کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کر لیا گیا، موبائل ایپلی کیشن ای پے پنجاب کی سروسز پر پی آئی ٹی بی کیلئے سروس چارجز کی منظوری دی گئی، سیلز ٹیکس کی ادائیگی پر 100 روپے اور دیگر ٹرانزیکشنز پر 15 روپے سروسز چارجز لاگو ہونگے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے