اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عمران خان کا مطالبہ ہے دبئی لیکس میں جن کے نام ہیں وہ منی ٹریل دیں، بیرسٹر گوہر

21 May 2024
21 May 2024

(لاہور نیوز) پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ روٹین کی ملاقات ہوئی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے آج پہلی بار دبئی لیکس پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے، بانی پی ٹی آئی کا مطالبہ ہے جن کے دبئی لیکس میں نام آئے وہ منی ٹریل دیں، بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم این اے 148 کے رزلٹ کو مسترد کرتے ہیں، یہ جیتے ہوئے نہیں ہارے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے وزیراعظم شہباز شریف کی بات پر تبصرہ کیا ہے، شہباز شریف کہتے ہیں عوام قربانی دیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے اس بار شریف برادران اور آصف زرداری قربانی دیں، این اے 148 الیکشن میں بیرسٹر تیمور ملک کو آر او آفس میں جانے کی اجازت نہیں دی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہتک عزت قانون کو مسترد کرتی ہے، 8 جون کو اسلام آباد میں ہمارا جلسہ ہو گا، ہمیں عدالتوں سے امید ہے جلد فیصلے ہوں گے تو بانی پی ٹی آئی اسی ماہ باہر ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے