اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آج سے27 مئی تک پنجاب میں گرمی کی لہر کا امکان

21 May 2024
21 May 2024

(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آج سے27 مئی تک ملک کے بیشترعلاقوں بالخصوص پنجاب اور سندھ میں گرمی کی لہر کا امکان ظاہر کردیا۔

سندھ اور پنجاب میں آج سے 23 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سنٹی گریڈ زیادہ جبکہ 23 سے 27 مئی کے دوران 6 سے 8 ڈگری سنٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں آج سے 27 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سنٹی گریڈ زیادہ رہے گا۔

 درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشیئر سے بنی جھیلیں پھٹنے کا خدشہ ہے اور فلیش فلڈز آنے کے امکانات ہیں، اس لیے آبادی کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے، موجودہ درجہ حرارت 30 سنٹی گریڈ، 36 سے 38 تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب76 فیصد ہے،جنوب مغربی سمت سے 19 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، محکمہ موسمیات  کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

  محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں صبح ہوتے ہی سورج آگ برسانے لگا جس سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، شہر کا درجہ حرارت 35 ڈگری ریکارڈ،44 ڈگری تک جانے کا امکان ہے،جھلسا دینے والی دھوپ سے شہریوں کے معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں،بیماریاں جنم لینے لگیں ،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سورج اپنی پوری آب و تاب پر ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے