اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مریم نواز کی لینڈ ریکارڈ ڈیجیٹلائزیشن کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت

18 May 2024
18 May 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لینڈ ریکارڈ ڈیجیٹلائزیشن کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت بورڈ آف ریونیو ریفارمز سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا جس میں پنجاب اربن لینڈ سسٹمز ان ہانسمنٹ (Pulse) پراجیکٹ پر بریفنگ دی گئی، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اور مینجمنٹ آف سٹیٹ لینڈ نے بزنس پلان کے امور پر بریفنگ دی۔

دوران بریفنگ بتایا گیا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے پلس پراجیکٹ کے تحت لینڈ ریکارڈ ڈیجیٹلائزیشن کی جا رہی ہے، پنجاب کے تمام موضع جات کی آنر بیسڈ ڈیجیٹلائزیشن کی جائے گی، پارٹیشن آف لینڈ اور پارسل ڈاکومنٹ کے ذریعے ریونیو سسٹم کو شفاف بنایا جائے گا۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ گورنمنٹ ہر طرح سے کلیئر پراپرٹی کو گرین ڈیکلیئر کرے گی، ایشوز والی لینڈ کو ییلو اور ریڈ ڈیکلیئر کیا جائے گا، مشترکہ کھاتے کا سسٹم ختم کرنے کی تجویز کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے گا، ہر خریدار کو علیحدہ پراپرٹی نمبر ملنے سے قانونی پیچیدگیاں کم ہوں گی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ فرد ملکیت اور انتقال اراضی کے سسٹم کو بھی ڈیجیٹلائزیشن کر کے آسان بنایا جائے گا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے اوورسیز پراپرٹی ٹرانسفر سروس کا جائزہ اوورسیز پراپرٹی ٹرانسفر سروس میں فرد، میوٹیشن،ای گرد آوری اور رجسٹریشن کی سہولت دی جا رہی ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ڈیجیٹلائزیشن کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی اور لینڈ ڈیجیٹلائزیشن کے عمل میں متعلقہ محکموں کے اشتراک کار کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔

وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، ایس ایم یو کے ہیڈ اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے