اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت کاشتکاروں کی فلاح و بہبود میں پیش پیش، کسان کارڈ جاری کرے گی

17 May 2024
17 May 2024

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت کا تاریخی کسان دوست قدم سامنے آ گیا، کسان کارڈ پر کاشتکاروں کو بیج اور کھادوں کی خریداری کیلئے بلاسود قرضے دیئے جائیں گے۔

کسان کارڈ منصوبے پر 75 ارب روپے لاگت آئے گی، ساڑھے 12 ایکڑ سے کم زرعی زمین رکھنے والے کسان کارڈ کے لئے اہل ہونگے، کسان کارڈ پر کاشتکاروں کو بیج اور کھادوں کی خریداری کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے تک فی سیزن بلاسود قرض دیا جائیگا، ابتدائی طور پر 5 لاکھ کسانوں کو پہلے آؤ پہلے پاؤ کے تحت کارڈ جاری ہونگے۔

بینک آف پنجاب کے ذریعے کسانوں کو کارڈز فراہم کئے جائیں گے، کسانوں کو فی ایکڑ ایک ہزار روپے پروسیسنگ فیس ادا کرنا ہو گی، بینک آف پنجاب کسانوں کی آن لائن رجسٹریشن کرے گا، بیج اور کھادوں کے ڈیلرز کو بھی بینک آف پنجاب رجسٹرڈ کرے گا، قرض کی ادائیگی کرنیوالے کسان ہی اگلے برس دوبارہ قرض لینے کے اہل ہونگے۔

پنجاب حکومت نے کسان کارڈ منصوبے پر عملدرآمد کیلئے چیف سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی ہے جبکہ بینک آف پنجاب نے 10 ہزار ڈیلرز کی رجسٹریشن بھی کر لی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے