17 May 2024
(لاہور نیوز) تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے بجائے کسانوں کے ساتھ کھڑی ہو۔
تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ گندم کے ایشو کو مرنے نہیں دیں گے، ہم پنجاب کے کسانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، گنے کے کاشتکار بھی دربدر ٹھوکریں کھا رہے ہیں، انہیں شرم آنی چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اس مسئلے کو اجلاس میں آج اُٹھانا چاہ رہے تھے لیکن اجلاس ملتوی کر دیا گیا، وزیرستان میں ڈرون حملہ ہوا ہے اس کی مذمت کرتے ہیں، کیا وزیر خارجہ نے اس پر احتجاج ریکارڈ کروایا ہے، یہ ملکی خود مختاری پر حملہ ہے۔